راولپنڈی ،کہوٹہ میں لرزہ خیز واردات، فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد قتل

راولپنڈی : تھانہ کہوٹہ کی حدود بھون روڈ پر گزشتہ رات ایک دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

مقتولین کی شناخت ثمر اقبال ولد عبدالرؤف، جنید گل، متین کیانی اور شعیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ کی نوعیت اور محرکات کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے چھان بین کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے