اسلام آباد: ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کے الزام میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کو نوٹس جاری کردیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) لاہور زون نے علیمہ خان کو نوٹس بھیج دیا ہے۔
نوٹس میں علیمہ خان کوکل صبح ساڑھے 11 بجے این سی سی آئی اے لاہور آفس میں پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس کے متن کے مطابق کارروائی 27 مئی 2025 کی ایک انکوائری کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے، اگرملزمہ پیش نہ ہوئیں تو تصور کیا جائےگا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہےکہ عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائےگی۔