پولیس کو اداکارہ حمیرا اصغر کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات موصول

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے متعلق تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ پولیس کو حمیرا اصغر کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات موصول ہوگئیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق حمیرا اصغر  کے بینک اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 98 ہزار سے زائد رقم موجود ہے۔ اداکارہ اے ٹی ایم سے 25 اور 50 ہزار روپے نکالتی تھی، نقد رقم اور زیور نہ ملنے کا پہلو تفتیش کا حصہ بنایا۔

دوسری جانب حمیرا کا فون سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی ماہرین موبائل کے پراویسی لاک اور تفصیلات کا جائزہ لیں گے۔

اب تک کی تفتیش سے یہ معلوم ہوسکا ہے کہ  حمیرا آخری بار 28 ستمبر کو گھر سے باہر نکلی تھی۔ حمیرا شدید مالی بحران اور کام نہ ملنے سے پریشان تھی۔ حمیرا نے جنتے بھی میسج کیے سب میں کام دو یا دلواوُ کے پیغامات ملے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جس وقت حمیرا گری ہے اس وقت وہ کپڑے دھو رہی تھی، باتھ روم سے کسی کام سے باہر آئی اور کسی چیز سے ٹکرا  کر گری۔ کچن میں کوئی کھانے پینے کا سامان موجود نہیں تھا۔

حمیرا کی لاش کی بو کیوں نہیں آئی؟ پولیس نے اسکی تفصیلات جمع کرنا شروع کردیں، نومبر میں دوسری منزل کے رہائشیوں کو فلیٹ سے بو آئی تھی جس کا ذکر چوکیدار سے کیا گیا تاہم چوکیدار نے مالک مالکان کو بلایا تو اس کو بو محسوس نہیں ہوئی اور معاملہ ختم ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے