ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں پولیس اہلکار تھانہ سے سود اسلف کیلئے باہر شہر کی طرف جارہے تھے کہ نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کرکے دونوں اہلکاروں کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد اور سپاہی شہزادہ شامل ہیں۔

پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کی بھاگنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردارادا کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے