Breaking
28 جولائی 2025, پیر

چیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ہوگا

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی صدارت میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اختر بھی کونسل کے ممبران کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔

لاہورہائیکورٹ اورسندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں ججزکی کارکردگی اور مختلف شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا یہ اجلاس عدالتی نظام کی شفافیت اورمعیارکو برقراررکھنے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے، اجلاس کے دوران ججز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اوران کے رویے پر بھی غورکیا جائے گا۔

یہ کونسل ججزکی شکایات کی سماعت اوران کی کارکردگی کی جانچ کے لیے قانونی طورپربااختیار ادارہ ہے جس کا مقصدعدلیہ کی مضبوطی اورعوامی اعتماد کو بڑھانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے