اسلام آباد میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں وہیکل امیشن ٹیسٹنگ مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا، اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹیم نے جدید آلات سے وزیر داخلہ کی گاڑی کی انسپکشن بھی کی، وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کوداخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وہیکل امیشن ٹیسٹنگ مہم کے افتتاح کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور  وزارت داخلہ کی ہدایت پر اصلاحات جاری ہیں۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی میعار کے انفراسٹرکچر کے ساتھ ماحول کی بہتری پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ کچھ برس سے اسلام آباد کا ائیر کوالٹی انڈیکس بڑھ رہا تھا۔ جو دو سو تک بھی ریکارڈ کیا گیا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد وہیکل انسپکشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ ٹیکسٹنگ کے لیے  بین الاقوامی معیار کے آلات منگوائے ہیں۔ حکومت پنجاب نے ماہرین ہر مشتمل ٹیم بھی بھیجی جس پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے اپنے گھر سے ٹیسٹنگ کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم سرکاری گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کریں گے۔ پاس ہونے والی گاڑیوں پر بار کوڈ آویزاں کیا جائے گا۔ جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ اسلام آباد میں  اینٹوں کے تمام بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکے ہیں۔ آلودگی پھیلانے والے تمام بھٹے بند کر دیئے ہیں۔ ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے