مریم نواز نے نوازشریف فلائی اوور کا افتتاح کردیا

راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کےلیے 8 ارب 77 کروڑ کے میگا پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی آمد پر عوام نے پھول نچھاور کیے، اڈیالہ روڈ نوازشریف فلائی اوور، مال روڈ جی پی او چوک کے انڈرپاس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، وزیر سی اینڈ ڈبلیو ملک صہیب بھرت اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے اس موقع پر بریفنگ دی۔

بریفنگ وزیراعلیٰ پنجاب مریم کو بتایا گیا کہ راولپنڈی میں 51 روڈز پراجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں، نوازشریف فلائی اوور اور جی پی او انڈرپا س سے تقریباً 3 لاکھ گاڑیاں گزریں گی۔

نوازشریف فلائی اوور سے جی ٹی روڈ، رنگ روڈ، چکری انٹر چینج کی ٹریفک مستفید ہوگی، نوازشریف فلائی اوور کے اطراف 2 کلومیٹر تک سروس روڈ بھی تعمیر کی گئی ہے۔

جی پی او چوک، ٹی ایم چوک سگنل فری کوریڈور سے روزانہ کی بنیاد پر 2 لاکھ سے زائد گاڑیاں گزریں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کی سہولت کےلیے بننے والے تمام ترقیاتی منصوبے ترجیح ہیں، کچہری روڈ اور مال روڈ کی ری ماڈلنگ بھی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے