اسلام آباد: وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ پاکستان اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرے گا۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عرب ممالک معاہدہ ابراہیمی پر رضامندی ظاہر کریں یا نہیں لیکن پاکستان اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرے گا۔
انہوں نےکہا کہ یہ پوری قوم کا فیصلہ ہے، یہ حکومت کی نہیں پاکستانی قوم کی پالیسی ہے اور ہم اس پالیسی سے رتی برابر دائيں بائيں نہیں ہوسکتے۔
وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ حکومت کوئی ایسا کام کر ہی نہيں سکتی جسے قوم برداشت نہ کرے لہٰذا ایسی کوئی بات زیرِغور بھی نہیں ہے۔
پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے نثار جٹ نے بھی تسلیم کیا کہ حکومت اور اپوزيشن میں اتفاق ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا عوامی مفاد میں نہيں ہے۔