پیکا ایکٹ کے تحت صحافی کے خلاف مقدمہ کالعدم، پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار نہیں تھا، ہائیکورٹ کا فیصلہ
پشاور ہائیکورٹ نے مردان سے تعلق رکھنے والے صحافی محمد زاہد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کو ماورائے قانون قرار دیتے ہوئے ایف آئی آر خارج کر دی۔ عدالت نے واضح کیا کہ پولیس کو پیکا ایکٹ سمیت تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 20، 500 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا قانونی اختیار حاصل نہیں۔
ڈویژن بنچ، جسٹس صاحبزادہ اسداللہ خان اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل تھا، جس نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ صحافی کے خلاف درج مقدمہ قانون کے دائرے سے باہر تھا، لہٰذا اسے فوری طور پر خارج کیا جاتا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ کے خلاف سماعت کی اور تاریخ دے دی