کراچی کی عدالت نے امریکی صدر کیخلاف اندراج مقدمے کی درخواست مسترد کردی

کراچی :سیشن عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ درج کرنے کے لیے دائر درخواست کو خارج کردیا۔

کراچی کی سیشن عدالت نےدرخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے  ابتدائی سماعت پر ہی خارج کردی اور جج نے کہا کہ ویانا کنونشن 1961 کے تحت ریاست کے سربراہ کو استثنیٰ حاصل ہے۔

سیشن عدالت میں  سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ  امریکی صدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست قابل سماعت نہیں،  درخواست گزار صرف ملک کی مشکلات میں اضافہ کرانا چاہتے ہیں،  بم گرا ایران میں اور مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں پاکستان میں؟درخواست بدنیتی کی بناء پر سستی شہرت کے لیے دائر کی گئی ہے۔

 

سرکاری وکیل کے دلائل پر درخواست گزار جمشید علی خواجہ کے وکیل جعفر عباس جعفری نے عدالت سے استدعا کی کہ  ثابت کرچکے  درخواست قابل سماعت ہے، مقدمے کی سیکشن بھی بتادی، لاکھوں پاکستانی ٹرمپ کے اقدام سے متاثر ہوئے ہیں،  ہم گرفتاری نہیں چاہ رہے صرف مقدمہ درج کیا جائے۔

بعد ازاں سیشن عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ٹرمپ پر مقدمےکی درخواست خارج کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے