بچی کے اغوا اور زیادتی کے ملزم کی سزا کی خلاف اپیل منظور، ملزم بری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچی کے اغوا اور زیادتی کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا اور شک کے فائدے کی بنیاد پر عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا۔

عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کو عمرقید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فارنزک شواہد کی محفوظ تحویل اور منتقلی میں تضادات استغاثہ کو متاثر کرتے ہیں،  ریکارڈ کے مطابق گواہان مدعی کے طرزِ عمل کے بارے میں ناقابلِ اعتبار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے