دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے، ایک جاں بحق، دوسرے کو بچالیا گیا

دریائے جہلم میں 2 نوجوان ڈوب گئے، جن میں سے ایک جاں بحق جبکہ دوسرے کو بچالیا گیا، 15 سالہ عبد الرحمان کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، جن میں سے ایک نوجوان دریا میں ڈوب کر موقع پر دم گیا جبکہ دوسرے کو بچا لیا گیا اور ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔

ڈوبنے والے لڑکے کی لاش کو تلاش کرلیا گیا اور لواحقین کے حوالے کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے 15 سالہ لڑکے کا نام عبد الرحمان ہے اور اس کا تعلق جہلم عید گاہ سے ہے جبکہ دوسرے نوجوان علی حسن کی عمر 14سال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے