پاکستانی پاسپورٹ اکثر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل کیا جاتا ہے مگر اب اس میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025 کی دوسری ششماہی کی درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا۔
پاکستان اس فہرست میں 100ویں نمبر پر ہے، پاکستان کے ساتھ صومالیہ اور یمن بھی 100ویں نمبر پر موجود ہیں۔
فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 32 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔
فہرست میں ویزا فری رسائی کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا، ایک کیٹیگری حقیقی ویزا فری سفر کی ہے، یعنی کسی قسم کے انتظام کی ضرورت نہیں۔
دوسری ویزا آن ارائیول (یعنی اس ملک میں پہنچ کر ویزا لینے) کی ہے جبکہ تیسری الیکٹرونک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) پر مشتمل ہے۔
تو 12 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی شہریوں کو اپنے پاسپورٹس پر جانے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت نہیں۔
البتہ ویزا فری ممالک میں بھی جانے کے لیے پاسپورٹ پاس ہونا ضروری ہے۔
تو جانیں وہ کونسے ممالک ہیں جو پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فری ہیں۔
ویزا فری ممالک
بارباڈوس (کیریبئین جزائر کا ایک ملک) میں ویزا فری قیام ممکن ہے۔
جنوبی بحرالکاہل میں واقعی جزائر کک میں جانے کے لیے بھی پاکستانی شہریوں کو ویزا لینے کی ضرورت نہیں۔
ڈومینیکا (کیریبئین جزائر کا چھوٹا ملک) میں بھی ویزے کے بغیر قیام ممکن ہے۔
کیریبئین جزائر کا ایک اور ملک ہیٹی بھی ویزے کے بغیر قیام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
براعظم افریقا میں واقع دنیا کے سب سے چوتھے بڑے جزیرے مڈغاسکر میں بھی پاکستانیوں کو ویزا کے بغیر خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
بحر الکاہل میں جزائر پر مشتمل ملک مائیکرو نیشیا میں بھی ویزا فری قیام ممکن ہے۔
کیرینئین میں واقع برطانیہ کے زیرتحت جزائر پر مشتمل خطے مانٹسریٹ میں بھی آپ ویزا لیے بغیر جاسکتے ہیں۔
جنوبی بحر الکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ملک نیووے بھی پاکستانیوں کے لیے کھلا ہے اور وہاں جانے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت نہیں۔
افریقی ملک روانڈا بھی پاکستانیوں کو ویزا فری رسائی کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔
بحیرہ کیریبئین میں امریکا کے قریب واقع چھوٹے سے ملک Saint Vincent and the Grenadines بھی ویزا فری قیام کی اجازت دیتا ہے۔
جزائر کیریبئین کے ایک اور ملک Trinidad and Tobago میں بھی ویزے کے بغیر قیام کرنا ممکن ہے۔
آسٹریلیا کے قریب واقع جزائر پر مشتمل ملک وانواتو بھی ویزا فری قیام کی اجازت دینے والے ممالک میں شامل ہے۔
اب ان 17 ممالک کے بارے میں جانیں جہاں ویزا آن ارائیول کی سہولت دستیاب ہے۔
ویزا آن ارائیول ممالک
بحر الکاہل میں واقع جزیروں پر مشتمل ملک تووالو میں ویزا آن ارائیول یا وی او اے کی سہولت پاکستانی پاسپورٹ پر دستیاب ہے۔
انڈونیشیا کے ساتھ واقعی ملک مشرقی تیمور میں بھی یہ سہولت دستیاب ہے۔
افریقی ملک صومالیہ میں بھی آپ وہاں پہنچ کر ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔
مغربی افریقی ملک سیرا لیون بھی ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں ویزا آن ارائیول پاکستانی پاسپورٹ پر دیا جاتا ہے۔
افریقی ملک سینیگال بھی وی او اے ممالک میں شامل ہے۔
جنوبی بحر الکاہل میں واقع جزائر پر مشمل ملک سمووا بھی ویزا آن ارائیول کی سہولت پاکستانیوں کو فراہم کرتا ہے۔
قطر بھی پاکستانی پاسپورٹس رکھنے والوں کو ویزا آن ارائیول دیتا ہے۔
دنیا کے چھوٹے ترین ممالک میں سے ایک مغربی بحر الکاہل پر واقع جزائر پر مشتمل ملک جمہوریہ پلاؤ میں بھی یہ سہولت دستیاب ہے۔
نیپال میں بھی آپ وہاں پہنچ کر ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔
افریقی ملک موزمبیق بھی پاکستانی پاسپورٹ پر ویزا آن ارائیول دیتا ہے۔
معروف سیاحتی ملک مالدیپ میں بھی آپ ویزا وہاں پہنچ کر حاصل کرسکتے ہیں۔
افریقی ملک گنی بساؤ بھی یہ سہولت پاکستانیوں کو فراہم کرتا ہے۔
ایک اور افریقی ملک جبوتی بھی پاکستانی پاسپورٹ پر ویزا آن ارائیول دیتا ہے۔
افریقا میں واقع جزائر پر مشتمل ملک Comoro Islands میں بھی ویزا آن ارائیول دیا جاتا ہے۔
ایک اور افریقی ملک Cape Verde آئی لینڈز میں بھی یہ سہولت پاکستانیوں کو دستیاب ہے۔
ایشیائی ملک کمبوڈیا میں بھی آپ وہاں پہنچ کر ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔
افریقی ملک برونڈی میں بھی ویزا آن ارائیول پاکستانی پاسپورٹس کے لیے دستیاب ہے۔
اب پاکستانی پاسپورٹس پر الیکٹرونک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) کی سہولت فراہم کرنے والے 3 ممالک کے بارے میں جانیں۔
ای ٹی اے ممالک
افریقی ملک کینیا کے سفر کے لیے یہ سہولت دستیاب ہے۔
افریقا کے سب سے چھوٹے مگر سیاحوں میں مقبول ملک جمہوریہ سیشیلز کے لیے بھی یہ سہولت پاکستانیوں کو دستیاب ہے۔
سری لنکا کی سیاحت کے خواہشمند پاکستانی بھی ای ٹی اے کی سہولت کا استعمال کرسکتے ہیں۔