این ڈی ایم اے کا اگلے24 تا 48 گھنٹے میں مختلف علاقوں میں بارش اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے  اگلے24 تا 48 گھنٹےمیں مختلف علاقوں میں بارش اور ممکنہ سیلاب کاالرٹ جاری کر دیا ہے ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، چترال، اپردیر،سوات اورکُمراٹ ویلی میں گلاف پھٹنے کا خدشہ ہے ، گلیشئر پگھلنےسے جی بی کےعلاقوں بدسوات، ہنارچی،ترسات ہندور،دارکوٹ میں سیلابی صورتحال کا خطرہ  ہے جبکہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم،مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ اور کوٹلی میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پشاور، مردان، سوات، دیر، کوہستان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں تیز بارشیں اور آندھی طوفان متوقع ہے ، اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور،گجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، قصور،منڈی بہاؤالدین میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے ، کوئٹہ، زیارت، خضدار، ژوب، سبی، ڈیرہ بگٹی اور لورالائی میں گرد آلود ہواؤں کیساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں ۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ اور جیکب آباد میں شدید بارشوں کا امکان ہے ، سندھ اورپنجاب کےمیدانی علاقوں میں نشیبی مقامات زیرآب آنےاور بجلی نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ  کا خطرہ ہے ، عوام کو ہواؤں و بارش  کےدوران کمزورتعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہنے کا مشورہ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے