کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق جمعرات کی شب ملیر، گلشن معمار، گلشن حدید، گلستان جوہر، نیوکراچی، صدر ، آئی آئی چندریگر روڈ ، اور دیگر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

سعدی ٹاؤن ،ملیر کینٹ ،صفورہ چورنگی ،یونیورسٹی روڈ، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا،عزیز آباد طارق روڈ، بحریہ ٹاؤن ،گڈاپ ،نارتھ کراچی ،سرجانی میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بار ش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

دوسری جانب بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 300 فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے گلشن اقبال، نارتھ کراچی ، ناظم آباد، سرجانی، گڈاپ، گلشن معمارکےعلاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

لیاقت آباد، کورنگی، اولڈ سٹی ایریا اور جمشید روڈ کے علاقوں میں بھی بجلی غائب ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے