ایس سی او کےمشترکہ اعلامیےمیں بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کےوزرائے دفاع کا اہم اجلاس چین کےدارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا،تاہم اجلاس کے اختتام پرجاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیے پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سیخ پا ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا کےمطابق راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی ناراضی کی بڑی وجہ یہ بتائی گئی ہےکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا کوئی ذکر نہیں تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے ایس سی او کے مشترکہ اعلامیےمیں بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا الزام لگایا گیا،جس سے بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
اجلاس میں چین، روس، پاکستان، ازبکستان، تاجکستان، قازقستان، کرغزستان اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع شریک ہوئے۔