خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی جانب سے ڈرونز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تخریب کاری کےلئے ڈرونز کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں اس کا استعمال بڑھنے کا خدشہ ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ پولیس کو تمام اضلاع میں مائیٹرنگ کےلئے ڈرونز کی ضرورت ہے، ڈرونز کی خریداری پر کام جاری ہے۔ جلد اس کمی کوپورا کرلیا جائےگا۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اس ضمن میں کہا کہ پولیس کو جدید اسلحہ اور سازوسامان سے لیس کر رہے ہیں، اس صورت حال میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ہی بہتر پولیسنگ اور سیکیورٹی نظام بہتر کیا جاسکتا ہے۔