کراچی میں زلزلوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے اہم وضاحت جاری کردی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں حالیہ زلزلوں کے جھٹکوں کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کر دی ہے۔

پی ایم ڈی کے مطابق شہر میں یکم جون سے اب تک کم شدت کے 57 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی بنیادی وجہ لانڈھی فالٹ لائن کی سرگرمی اور خطے میں قدرتی ٹیکٹونک حرکات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی بھارت اور یوریشین ٹیکٹونک پلیٹوں کے قریب واقع ہے جہاں زیرزمین دباؤ کا جمع ہونا کبھی کبھار معمولی زلزلوں کا باعث بنتا ہے۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق لانڈھی فالٹ لائن کی سرگرمی، نرم زمین اور پانی کے بے قاعدہ اخراج بھی ان زلزلوں کی وجوہات میں شامل ہیں۔

پی ایم ڈی نے واضح کیا کہ ان کم شدت کے زلزلوں سے شہر کو کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے اور فی الحال بڑے زلزلے کا کوئی امکان موجود نہیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں اور گھبراہٹ سے اجتناب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے