میجر معیز عباس شہید کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

جنوبی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج سے جھڑپ میں شہید ہونے والے میجر معیز عباس کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی اداکردی گئی، جس میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیرداخلہ محسن نقوی اور اعلیٰ فوجی حکام نے نماز جنازہ میں کی شرکت کی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ میجر سید معیز عباس بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، انہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کی اور بہادری قربانی اورحب الوطنی کی بلندروایات قائم کیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پوری قوم شہید کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور دفاع وطن کے لیے ان کی قربانی کوسلام پیش کرتی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ہم شہدا کے قرض دار ہیں، شہدا کا خون قوم کے استحکام کی بنیاد ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر معیز جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خارجیوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے