فیروزوالا میں پیشی کیلئے کچہری آنیوالے باپ بیٹے کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پنجاب کے علاقے فیروز والا میں پیشی کیلئے کچہری آنے والے افراد پر مخالفین نے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک راہگیر شدید زخمی بھی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق کامونکی سے تھا، جن کی شناختی رفیق اور اسلم کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، کچہری میں فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی راہگیر کی شناختی تاحال نہیں ہوسکی۔