لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے قانون کوبحال کردیا.عدالت نے سیکشن 3 کی بحالی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے نظربندی کےقانون کو معطل کیا تھا۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے زینب عمیر کی درخواست پر 3 صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا درخواست گزارنے نظر بندی کے قانون سے متعلق تجاویز پیش کیں، درخواست گزارکی تجویز ہے نظربندی کےخلاف اپیل کا حق ہونا چاہیے اورقانون کےغلط استعمال پرسزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔
عدالت نے فیصلے میں مزید لکھا درخواست گزار نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ عدالت درخواست کو واپس کرتے ہوئے مسترد کرتی ہے اور قانون معطلی کے احکامات ختم کرتی ہے۔
ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے نظربندی کے قانون کومعطل کیا تھا۔درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیا تھا نظربندی قانون کو سیاسی بنیادوں پراستعمال کیا جاتا ہے جس سے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہورہے ہیں۔