پاکستان میں اگلی سرکاری تعطیلات کب ہوں گی؟

پاکستان میں محرم الحرام کا آغاز 27 جون سے ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث عاشورہ کی چھٹیاں 5 اور 6 جون کو ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان می محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہ میں بدھ 25 جون کو ہوگا۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں بدھ کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں جبکہ یکم محرم الحرام 27 جون کو ہونے ہوگی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق محرم الحرام کے چاند کی پیدائش بدھ کو دوپہر کے وقت ہوگی، چاند کی عمر 27 گھنٹےسے زائد ہونے کے باعث ملک بھر میں چاند دیکھنا آسان ہوگا،  نئے سال کا آغاز 27 جون اور یوم عاشورچھ جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

نئے ہجری سال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوگا  لاہور سمیت دیگر شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا۔ رویت ہلال ریسرچ کے مطابق  نیا چاند 25 جون دو ہزار پچیس کو پاکستانی وقت کے مطابق بعد سہ پہر 3بج کر 32منٹ پر پیدا ہو گا۔ 29ذوالحجہ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر27  گھنٹے سے بھی زائد ہو چکی ہو گی۔

غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے وہ کراچی میں 74 منٹ ، جیوانی میں 75 منٹ ، کوئٹہ اور لاہور میں 76 منٹ ہوگا۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق  پاکستان میں یکم محرم الحرام یعنی نئے ہجری سال کا آغاز جمعتہ المبارک ستائس جون ہو گا۔۔  یومِ عاشور یعنی دس محرم الحرام اتوار چھ  جولائی کو ہو گا۔۔

پاکستان میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عاشورہ کی تعطیلات 9 اور 10 محرم الحرام کو ہوں گی، تاہم رواں سال عاشورہ ہفتہ اور اتوار کو ہونے کی وجہ سے سرکاری اداروں کے اہلکاروں کو کوئی اضافی چھٹی نہیں مل سکے گی۔

مسلمانوں کیلئے ماہ محرم مقدس مہینوں میں شامل ہے، جسے دنیا بھر کے مسلمان عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے