پاکستانیوں کی جانب سے سالانہ 1 ارب ڈالر کی آن لائن خریداری کا انکشاف

پاکستانیوں کی جانب سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی آن لائن خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک، گوگل، علی بابا، نیٹ فلیکس سمیت بھاری آن لائن ادائیگیاں کی گئیں ہیں،  پاکستانی شہریوں کی آن لائن سالانہ شاپنگ 317 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے ، حکومت نے نئے بجٹ میں غیر ملکی وینڈرز پر 5 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے ۔

دستاویز کے مطابق آن لائن ٹرانزیکشنز کی تعداد 4 کروڑ  26 لاکھ سے زیادہ ہے،   فیس بک پر خریداری کی مد میں 1231 ارب کی ادائیگی کی گئی،  ایپ، آئی ٹیونز کو 5.14 ارب، گوگل کو 5.94 ارب کی ادائیگی کی گئی ، پاکستانیوں نے علی ایکسپریس پر 4.49 ارب روپے کی شاپنگ کی، نیٹ فلیکس  2.79 ارب، علی بابا 2 ارب ڈالر، ٹیمو پر 1.82 ارب کی ادائیگی کی گئی ، اس دوران شاپی فائی پر 1 ارب روپے سے زیادہ کی مالی ٹرانزیکشنز کی گئیں، دیگر غیر ملکی آن لائن بزنس پلیٹ فارمز پر 281 ارب سے زیادہ شاپنگ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے