کوئٹہ کراچی شاہراہ این 25 منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، وفاقی وزیر مواصلات

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور جاری بجٹ سیشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی، پارلیمانی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے تحت بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً کوئٹہ سے کراچی این-25 منصوبے پر بھی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر مواصلات نے بتایا کہ کوئٹہ تا کراچی این 25 منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور بلوچستان پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ بلوچستان میں ذرائع مواصلات جغرافیائی اعتبار سے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے وزارت مواصلات کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر توجہ قابل تحسین ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے