وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، وزیرخزانہ اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام وزیراعظم اورکابینہ کومجوزہ اہداف، محصولات اور اخراجات سے آگاہ کریں گے۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، موجودہ مہنگائی، محصولات میں کمی اورعوامی ریلیف پیکجز پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔
وزیراعظم بجٹ کی تیاری میں عوامی مفادات کو ترجیح دینے کی ہدایت کریں گے، اجلاس میں نگران اقدامات اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کا امکان ہے۔