Breaking
28 جولائی 2025, پیر

سعودی عرب کا دو ریاستی حل کیلئے کانفرنس کا اعلان، امریکا و اسرائیل کا بائیکاٹ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے 28 اور 29 جولائی کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ایک اہم کانفرنس کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

شہزادہ فیصل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی قیادت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور یہ کانفرنس عالمی قراردادوں پر عملدرآمد کی راہ ہموار کرے گی جو خطے میں امن و استحکام کا باعث بنے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کے دیرینہ موقف کے مطابق ہے اور اس سے خطے میں امن کے امکانات روشن ہوں گے۔

تاہم، امریکا اور اسرائیل نے اس کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جس سے اس اہم عالمی فورم پر تنازعات کی شدت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پاکستان اور ایران

دوسری جانب پاکستان نے مسئلہ فسلطین پر نیویارک میں بین الاقوامی کانفرنس کی کامیابی کی امید کا اظہار اور فلسطینی عوام کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو فون کرکے غزہ کے سنگین انسانی بحران پر گفتگو بات کی ۔

اسحاق ڈار نے غزہ میں بلا روک ٹوک امداد کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا امید ہے دو ریاستی حل پر ہونے والی نیویارک کانفرنس بامعنی ہوگی۔

دونوں رہنماؤں نے ایران کے اعلیٰ سطح کے مجوزہ دورہ پاکستان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے