مشرقی کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد گروپ کے حملے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق الائیڈ ڈیموکریٹک فورس (اے ڈی ایف) نامی گروپ نے مشرقی کانگو کے صوبے آئیٹوری کے علاقے کمانڈا میں کیتھولک چرچ کو نشانہ بنایا۔
کمانڈا کے سول سوسائٹی کو آرڈینیٹرنے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ چرچ کے اندر اور باہر 21 سے زائد افراد کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔ ہم نے چند جلی ہوئی لاشوں کو نکالا ہے جبکہ متعدد گھروں کو بھی جلا دیا گیا۔۔
صوبے میں موجود کانگو فوج کی جانب سے اس حملے میں 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے ،اس گروپ کی جانب سے جولائی سے شروع میں بھی اسی صوبے میں درجنوں افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔