افریقی ملک موزمبیق پورٹ پر پھنسے جہاز پر غذائی اجناس، پانی اور ایندھن پہنچا دیا گیا۔
موزمبیق پورٹ پر پھنسے جہاز پر خوراک اور پانی قلت کی خبر نشر کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی عملے کے ساتھ بحری جہاز کو عدم ادائیگیوں کے سبب موزمبیق میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بیرا پورٹ موزمبیق کے باہر آٹر اینکریج پر موجود جہاز ‘گیس فلیکن’ میں کھانا، پانی ختم ہوچکا، ریفریجریٹرز خالی اور کھانے پینے کا سامان مکمل ختم ہوگیا ہے۔
جہاز کیپٹن کے مطابق جہاز کا اے سی بھی بند ہوچکا ہے، ایمرجنسی جنریٹر سے چلنے والی چند لائٹس جلد بند ہوجائیں گی جس کے بعد موبائل فونز سے رابطہ منقطع ہو جائے گا،جہاز میں انتہائی بنیادی ضرورت کا پانی بھی ختم ہو چکا ہے۔
اس حوالے سے پاکستانی عملے کا کہناہے کہ 3 پاکستانی کریو ممبرز کو 6 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔