بھارت میں سفاک رشتے دار ضعیف خاتون کو رات گئے اندھیری سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رام نگری کے علاقے کشن داس پور میں اہل خانہ رات گئے ضعیف خاتون کو سڑک کنارے چھوڑ کر چلے گئے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ صبح سویرے ضعیف خاتون کو تن تنہا سڑک پر دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے خاتون کو ریسکیو کرکے ایودھیا کے اسپتال میں داخل کروادیا تاہم اسی شام علاج کے دوران ضعیف خاتون چل بسی۔