ترکیہ کے جنگل میں لگنے والی آگ کو بجھاتے ہوئے 10 امدادی کارکن ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے وسطی صوبے کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے پھیل گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے جنگل میں یہ آگ منگل کے روز استنبول اور دارالحکومت انقرہ کے درمیان لگی جس کے باعث کئی دیہاتوں کو بھی خالی کرانا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگل میں آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ زیادہ درجہ حرارت اور تیز ہوائیں ہیں۔
حکام کاکہنا ہےکہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں کئی فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
ترکیہ کے وزیر زراعت کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف 24 اہلکار متاثر ہوئے جب کہ آگ بجھاتے ہوئے 10 اہلکار ہلاک بھی ہوئے جن میں 5 فائر فائٹرز اور 5 ریسکیو ورکرز شامل ہیں۔