آسٹریا کا شینگن ویزا کیسے حاصل کریں؟

پاکستانی شہریوں کی جانب سے شینگن ویزا کی درخواستوں کو مسترد کردیا جاتا ہے جس کی بڑی وجہ مالی ذرائع کا ناکافی ثبوت ہوتا ہے۔

غلط بینک اسٹیٹمنٹ ویزا مسترد ہونے کی بڑی وجہ ہے، پاکستانیوں کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ وہ یورپی ملک کے شینگن ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت ایک درست بینک اسٹیٹمنٹ رکھتے ہوں۔

آسٹریا ایک یورپی ملک ہے، جہاں کے پرکشش مقامات اسے دنیا میں ایک مقبول سیاحتی مقام بناتے ہیں۔

پاکستان سمیت بیشتر ممالک کے شہریوں کو بطور سیاح آسٹریا جانے کے لیے ٹائپ سی شینگن ویزا حاصل کرنا ضروری ہے، شینگن ویزا صرف غیر ملکی شہریوں کو 90 دنوں تک آسٹریا اور دیگر شینگن ممالک کا دورہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

پاکستان میں آسٹریا کے سفارت خانے نے ویزا کی درخواست اور پاسپورٹ کی واپسی کو بیرونی سروس فراہم کرنے والے وی ایف ایس کو آؤٹ سورس کر دیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ پاکستانی شہریوں کو اپنی ویزا درخواستیں وی ایف ایس کے ذریعے جمع کرانے کی ضرورت ہے۔

پاکستانیوں کے لیے شینگن ویزا فیس 15,040 روپے ہے جبکہ وی ایف ایس درخواست دہندگان سے سروس فیس کی مد میں 7,520 روپے الگ سے وصول کرتا ہے۔

آسٹریا شینگن ویزا کے لیے مطلوبہ دستاویزات میں سے ایک اس بات کا ثبوت ہے کہ درخواست گزار کے پاس بطور سیاح یورپی ملک میں اپنے قیام کے لیے کافی فنڈز ہیں۔

درخواست دہندہ کو ویزا درخواست کے ساتھ گزشتہ 6 مہینوں (بشمول بینک ایڈریس اور فون نمبر) کے اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ (کرنٹ اکاؤنٹ، سیونگ اکاؤنٹ وغیرہ) جمع کرانے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ آسٹریا میں 90 دنوں تک رہنے کا ارادہ کر رہے ہیں تو آپ کو لگ بھگ 9,200 سے 10,800 یورو درکار ہو سکتے ہیں۔

23 جولائی تک پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں یورو کا ایکسچینج ریٹ 334.4 روپے ہے، یعنی آپ کو سیاح کے طور پر آسٹریا میں 90 دن کے قیام کے لیے تقریباً 3-4 ملین روپے درکار ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے