غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد سمیت 17 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد سمیت 17 افراد شہید
 غزہ میں حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس کے ایک ترجمان کے مطابق بدھ کی صبح سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں چار بچوں اور ایک شیر خوار بچے سمیت کم از کم 17 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
 ترجمان کا کہنا ہے کہ تین الگ الگ فضائی حملوں میں دو کثیر منزلہ رہائشی عمارتوں میں اور ایک خیمہ بستی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد سمیت 17 افراد شہید ہوئے۔
 انھوں نے مزید کہا کہ ان حملوں میں مزید 24 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اب بھی لاشیں نکال رہی ہیں اور حملوں کے مقام پر زخمیوں کی مدد کر رہی ہیں۔
 دوسری جانب اسرائیلی دفاعی افواج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انھوں نے پٹی کے متعدد علاقوں میں ’تقریبا 120 دہشت گردوں کے ٹھکانوں‘ کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ’متعدد دہشت گرد‘ جبالیہ میں فضائی حملوں میں تب ہلاک ہوئے کہ جب وہ اسرائیل کی زمینی فوج کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔آئی ڈی ایف کا مزید کہنا ہے کہ وہ غزہ شہر میں اپنی زمینی کارروائیوں میں مزید تیزی لا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے