برطانیہ فوری طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرے، میئرلندن صادق خان

میئر لندن صادق  خان  نے  برطانوی  حکومت سے فوری طور   پر فلسطین کو  ریاست تسلیم کرنےکا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں میئر لندن صادق خان نے کہا کہ  فلسطین میں کوئی دو ریاستی حل نہیں ہوسکتا جب ہمارے پاس کہنےکو کوئی فلسطینی ریاست ہی باقی نہ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے خوفناک مناظر دن بہ دن بدتر ہو رہے ہیں، بھوک سے نڈھال بچے ملبے کے ڈھیر میں مایوسی کے عالم میں غذا کے متلاشی ہیں، جب کہ امداد کے منتظر فلسطینی خاندانوں کا  اسرائیلی فوج قتل کر رہی ہے۔

مئیر لندن نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت اور عالمی برادری کو اس صورتحال کو  روکنےکے لیے اسرائیل  پر دباؤ  بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

صادق خان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدامات کا کوئی جواز نہیں ہے، برطانوی حکومت فوری طور پر فلسطین کو  ریاست تسلیم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے