حماس کی اسرائیلی جارحیت پر مسلم ممالک اور عالمی برادری سے احتجاج کی اپیل

حماس نے اسرائیلی جارحیت پر مسلم ممالک اور عالمی برادری سے احتجاج کی اپیل کردی۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا کہنا ہے کہ غزہ میں بھوک اور تباہی روکنے کی کوشش کریں، دنیا بھر میں اسرائیلی اور امریکی سفارتخانوں کے باہر احتجاج اور دھرنے دیئے جائیں۔

فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی، 2 لاکھ سے زائد افراد زخمی ہیں، شہداء اور زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

حماس نے اسرائیلی جارحیت پر مسلم ممالک اور عالمی برادری سے احتجاج کی اپیل کردی۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے، غزہ میں بھوک اور تباہی روکنے کی کوشش کی جائے۔

حماس نے مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ دنیا بھر میں اسرائیلی اور امریکی سفارتخانوں کے باہر احتجاج اور دھرنے دیئے جائے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار دنیا کے مختلف شہروں اور دارالحکومتوں میں مظاہرے کئے جائیں۔

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے مطالبہ کیا کہ ہے کہ عالمی عدالت اسرائیل کے جنگی جرائم کی شفاف تحقیقات کرے، صیہونی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

جدہ میں غزہ سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کےاعلامیے میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیے میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، اقوام متحدہ عملی اقدامات کرے، انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کو یقینی بنائیں اور اسرائیلی محاصرہ ختم کرایا جائے۔

او آئی سی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل صرف دو ریاستی حل ہے، اسلامی ممالک اسرائیلی مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ اور دی البلاح میں اسرائیل کی تازہ وحشیانہ کارروائی کے بعد مختلف علاقوں سے 6 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز غزہ میں القسام بریگیڈ سے جھڑپ میں 2 صہیونی فوجی مارے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے