غزہ: غذائی قلت سے 4 بچوں سمیت مزید 15 فلسطینی شہید ہو گئے

غزہ میں غذائی قلت  سے مزید 4 بچوں سمیت 15 فلسطینی انتقال کرگئے۔

غزہ میں خوراک کی قلت سے 4 بچوں سمیت مزید 15 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد بھوک اور غذائی قلت سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد اب 101 ہوگئی ہے۔

فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے غزہ میں صورتحال تباہ کُن ہے، ہر فرد بھوک کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ غزہ میں اسرائیلی حملوں اور خوراک کی بندش کیخلاف فلسطینی مغربی کنارے میں مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی اور کہاکہ  غزہ میں بچوں کو بھوک سے قتل نہ کرو۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ حملوں میں امداد کے منتظر 31 فلسطینیوں سمیت 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے