بنگلا دیش میں طیارہ حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی۔
بنگلا دیشی وزارت صحت کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ جاں بحق ہونیوالوں میں 25طلبا، پائلٹ اور استاد بھی شامل ہے،ایئرفورس کا تربیتی طیارہ کالج کیمپس کے اندر گرا، حادثے میں زخمی ہونیوالے 171 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بنگلا دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا ،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہیں،بنگلادیش میں طیارہ حادثے پر آج سوگ کا اعلان کیا گیا ہے،خیال رہے کہ ڈھاکا میں گزشتہ روز ایئر فورس کا تربیتی طیارہ کالج کیمپس کے اندر گر کر تباہ ہوا تھا