روس کے مشرقی ساحل کے قریب شدید زلزلے کے بعد امریکی جیالوجیکل سروے نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ابتدائی طور پر 5.0 شدت اور 6.7 شدت کے زلزلوں کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی، لیکن اس کے بعد 7.4 شدت کا زلزلہ پر آیا، جس کے بعد وارننگ جاری کر دی گئی۔
زلزلوں کا مرکز بحرالکاہل میں پیٹروپاولووسک کامچاٹسکی شہر سے تقریباً 150 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا ، یو ایس جی ایس کے مطابق ابتدائی زلزلوں کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی آئے، جن میں ایک اور 6.7 شدت کا زلزلہ بھی شامل تھا۔