اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا

اسرائیل اور شام کے درمیان کئی روز کی خونریزی کے بعد جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔

ترکیہ میں تعینات امریکی سفیر تھامس باراک نے بتایا کہ اسرائیل اور شام کے درمیان سیز فائر معاہدہ ترکیہ، اردن اور دیگر ممالک کی حمایت سے ممکن ہوا۔

تھامس باراک نے کہا کہ سیز فائر پر اتفاق کے بعد تمام متحارب فریق ہتھیار ڈالیں اور شام کی تعمیر میں حصہ لیں۔

شام میں دروز اکثریتی علاقے میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 300 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

اسرائیل نے تین روز قبل شام کے دارالحکومت دمشق میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر کی عمارت کو نشانہ بنایا اور دروز اکثریتی علاقے سے شامی فورسز اور دیگر متحارب گروپوں کے واپس جانے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے