Breaking
18 جولائی 2025, جمعہ

عراق کے شہر الکوت کے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی، 60 افراد جاں بحق

عراق کے مشرقی شہر الکوت میں ایک بڑے شاپنگ مال (ہائپر مارکیٹ) میں رات کے وقت لگی شدید آگ نے کم از کم 60 افراد کی جان لے لی، جب کہ 11 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ 

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید لاشیں جلے ہوئے ملبے تلے دبی ہو سکتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانچ منزلہ عمارت آگ کی لپیٹ میں ہے، اور فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم رائٹرز نے ان ویڈیوز کی آزادانہ تصدیق نہیں کی۔

شہر کے محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا: "ہم نے 59 افراد کی شناخت کرلی ہے، لیکن ایک لاش اتنی بری طرح جھلس چکی ہے کہ اس کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔”

الکوت کے ایک اعلیٰ اہلکار علی المیاحی نے کہا کہ "کئی لاشیں ابھی ملبے کے نیچے پھنسی ہوئی ہیں، جنہیں نکالنے کی کوشش جاری ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے