انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو لارڈ ٹیسٹ میں 22 رنز سے شکست دے دی۔
لارڈز کے میدان میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 193 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 170 رنز پر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔
رویندرا جڈیجا کی 61 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی رائیگاں گئی، کے ایل راہول 39 رنز بنا کر نمایاں رہے کپتان شبھمن گل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کے 7 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور کپتان بین اسٹوکس نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں جو روٹ کی 104 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 387 رنز بنائے تھے جواب میں بھارتی ٹیم بھی پہلی اننگز میں 387 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
بھارت کی جانب سے کے ایل راہول نے سنچری اسکور کی، رشبھ پنت 74 اور رویندرا جڈیجا 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوفرا آرچر اور بین اسٹوکس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 192 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، بھارتی ٹیم 193 رنز کے تعاقب میں 170 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔