Breaking
28 جولائی 2025, پیر

ائیر انڈیا کے مسافروں سے بھرے طیارے کے گرنے کی وجہ کیا بنی؟ ابتدائی رپورٹ جاری

بھارتی  شہر  احمد آباد میں مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔

بھارت کے ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیو رو کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث پیش آیا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سے یکے بعد دیگرے "CUTOFF” پوزیشن میں چلے گئے تھے ، ایندھن کی سپلائی منقطع ہونے سے انجن بند ہوا اور جہاز نیچے آنے لگا۔

 

 رپورٹ کے مطابق کاک پٹ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے پوچھتے سنا گیا کہ اس نے "کٹ” کیوں کیا؟ تو دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس نے ایسا نہیں کیا، تاہم رپورٹ میں سوئچ "CUTOFF” ہونے کی بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

رپورٹ میں بوئنگ اور انجن بنانے والے اداروں کے خلاف کوئی کارروائی تجویز نہیں کی گئی  تاہم کہا گیا ہے کہ مکمل تحقیقات میں ایک سال سے زائد عرصہ لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جون میں  بھارتی شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا  تھا، حادثے میں  260 افراد ہلاک ہوگئے تھے، حادثےکا شکار طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے