راجستھان: بھارتی ائیرفورس کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

ریاست راجستھان میں بھارتی ائیرفورس کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر فورس کا طیارہ راجستھان کے شہر چھرو میں گرکر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔

تاہم بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے نے تصدیق کی ہےکہ طیارے کے حادثے میں اس کا پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی افراد کا بتانا ہے کہ جائے حادثہ پر زور دار دھماکے کے بعد دھواں اٹھتے دیکھا گیا جس کے بعد مقامی لوگ اور ریسکیو حکام حادثے کی جگہ پر پہنچے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے