امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر ایلون مسک پر برس پڑے،اخراجات میں کمی کے بل کی مخالفت کرنے پر صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کو آڑھے ہاتھوں لیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےبیان میں کہا ایلون مسک انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ سبسڈی لیے والے شخص ہیں،یہ سبسڈیز نہ ہوتیں تو انہیں اپنا کاروبار بند کرکے جنوبی افریقا واپس جانا پڑتا۔
صدر ٹرمپ نے کہا مسک کو جنوبی افریقہ واپس جانا پڑتا تو وہاں نہ کوئی راکٹ لانچ ہوتا،نہ سیٹلائٹ اور الیکٹرک کاریں بنتیں اور امریکا کے اربوں ڈالر بچ جاتے،ڈاج ڈپارٹمنٹ کو ایلون مسک کو سبسڈیز کی چھان بین کا حکم دینا چاہیے۔