پاکستان نے جنگ میں نقصان پہنچایا،بھارتی فوج نے ایک بار پھر اعتراف کرلیا

بھارتی فوج نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے جنگ میں نقصان پہنچایا،مانتے ہیں جنگ میں بھارتی طیارے تباہ ہوئے۔

بھارتی دفاعی اتاشی کیپٹن شیو کمار نے تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےبہت سے طیارے کھوئے ہیں،فضائی لڑائی کے ابتدائی مرحلے میں انڈین ایئر فورس کو نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

بھارتی اتاشی کا بیان سامنے آنے پر کانگریس نے مودی سرکار کوآڑے ہاتھوں لے لیا،یاد رہے پاکستانی حکام نے رفال سمیت بھارت کے چھ جیٹ طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا، بھارتی حکام نے تعداد بتانے سے انکار کرتے ہوئے صرف کچھ طیاروں کے نقصان کی تصدیق کی تھی۔

بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے بعد میں سنگاپور میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اصل مسئلہ جیٹ طیاروں کے گرنے کا نہیں تھا بلکہ اہم یہ تھا کہ وہ کیوں گرے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے