بیوی سے علیحدگی کا غصہ، ایک شخص نے چلتی ٹرین میں آگ لگادی

جنوبی کوریا میں ایک شخص نے اپنی طلاق کے  غصے  میں چلتی ٹرین میں مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 67 سالہ وان نامی شخص نے اپنی طلاق کا غصہ چلتی ٹرین پر نکالا جس سے ٹرین میں بیٹھے مسافر اپنی جان بچانے پر مجبور ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین میں نصب کیمرے میں آگ لگنے کا تمام تر واقعہ ریکارڈ ہوا جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ  ٹرین میں مسافر موجود ہیں جو اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں لیکن اچانک ایک شخص نے مٹی کا تیل ٹرین کے فرش پر چھڑکنا شروع کردیا۔

جیسے ہی وان نامی شخص نے مٹی کا تیل چھڑکا تو مسافر اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ پڑے جس کے بعد اس شخص نے ٹرین میں آگ لگا دی اور یہ تمام منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔

 

 پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کو قبول کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے حالیہ طلاق کے مقدمے کے نتائج سے ناراض تھا اور اس نے ہفتے پہلے ہی پیٹرول خریدا تھا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ ٹرین میں وان کی سابقہ اہلیہ موجود تھی یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے