دنیا کے سب سے بڑے دبئی مال میں ولی عہد نے تمام افراد کے کھانے کا بل ادا کر دیا

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے مال ‘ دبئی مال ‘ اور اس کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں آپ کھانا کھائیں اور آپ کا بل دبئی اور ابوظبی کے حکمران ادا کر دیں تو یقیناً آپ حیران ہو جائیں گے۔

دبئی میں چند دن پہلے بہت سے افراد کے ساتھ ایسا ہی ہوا جب ان کے کھانے کا بل دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے تمام موجود مہمانوں کا کھانے کا بل اپنی جانب سے ادا کر دیا۔

دونوں شاہی شخصیات بغیر کسی پروٹوکول کے دبئی مال کے فرانسیسی ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے دیگر مہمانوں کو سلام کیا اور پرسکون ماحول میں اپنا کھانا کھایا البتہ بل ریسٹورنٹ میں موجود تمام مہمانوں کا ادا کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ مہمانوں کا مجموعی بل 30 ہزار اماراتی درہم یعنی 23 لاکھ پاکستانی روپے کے لگ بھگ تھا۔

جب کھانے کے بعد مہمانوں نے بل مانگا تو انہیں بتایا گیا کہ شیخ حمدان اور شیخ خالد نے سب کا بل پہلے ہی ادا کر دیا ہے۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے بعد میں اسے اعزاز اور فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ولی عہد نہایت وقار اور سادگی کے ساتھ ملے اور ان کی سخاوت نے عملے اور مہمانوں پر گہرا اثر چھوڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے