اپوزیشن نے ایران پر حملے کی معلومات لیک کیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے امریکی حملے کی خفیہ تفصیلات لیک کی گئی ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ معلومات حملے کے فوراً بعد سامنے آئیں، جنہیں صرف مخصوص حلقوں تک محدود رکھا گیا تھا، ڈیموکریٹس نے قومی سلامتی کے خلاف کام کیا ہے اورانکے اس اقدام پرفوری قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی حساس معلومات کا افشاء دشمن کو فائدہ پہنچاتا ہے، جس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔

ڈیموکریٹس کی جانب سے تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا، تاہم واشنگٹن میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے