ٹرمپ کو غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری کی اجازت مل گئی

واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے حق میں اہم فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے کے بعد اب ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کی اجازت مل گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو ٹرمپ کے لیے امیگریشن پالیسی میں ایک بڑی قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے ایک اور مقدمے میں ٹرمپ انتظامیہ کو پناہ گزینوں کی ملک بدری سے روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کے لیے 24 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ اور اس دوران ان کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

پہلے فیصلے میں عدالت نے ٹرمپ کو “الائن اینیمیز ایکٹ” کے تحت ملک بدری سے روک دیا تھا. جس پر صدر نے ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ججز مجھے وہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہے جس کے لیے عوام نے مجھے منتخب کیا۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے