ایرانی سرینڈر کرنیوالی قوم نہیں، سپریم لیڈر کا جنگ بندی کے بعد تازہ بیان

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایرانی سرینڈر کرنیوالی قوم نہیں ہے۔  ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے جنگ کا آغاز ایران نے نہیں اسرائیل نے کیا، ہماری بہادر افواج نے صیہونی ریاست کو سزا دینے کا سلسلہ آخری لمحے تک جاری رکھا۔

ایران نے جوہری تنصیبات پر حملے امریکی حملوں کے بعد گزشتہ رات قطر میں امریکی بیس پر حملہ کیا، جس کے بعد امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوگئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا، ایرانی حکام نے بھی تصدیق کردی۔

جنگ بندی کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ جو ایران اور ایرانیوں کی تاریخ کو جانتے ہیں انہیں پتہ ہے کہ ایرانی سرینڈر کرنے والی قوم نہیں ہے۔

ایران وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ کا آغاز ایران نے نہیں اسرائیل نے کیا، ہماری بہادر افواج نے صیہونی ریاست کو سزا دینے کا سلسلہ آخری لمحے تک جاری رکھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے دشمن کے ہر حملے کا آخری لمحے تک بھرپور جواب دیا، وطن عزیز کا خون کے آخری قطرے تک دفاع کرنے پر ایرانی افواج کے شکر گزار ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے جنگ بندی اعلان کے بعد اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایران سے حملے ختم ہونے کے بعد فضائی حدود کھول دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ملکوں سے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان مکمل اور جامع جنگ بندی پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے، 24 گھنٹے کے اندر 12 روزہ جنگ مکمل ختم ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے