ایران نے غصے کا اظہار مکمل کر لیا، اب امن کی طرف بڑھنے کا وقت ہے،امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں امن کے لیے قطر کے امیر کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔کہا کہ ایران نے غصے کا اظہار مکمل کر لیا، اب امن کی طرف بڑھنے کا وقت ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران نے قطر میں امریکی اڈوں پر  کی گئی جوابی کارروائی کے بعد اپنے سوشل میڈیا ٹروتھ پر لکھا کہ آج قطر میں امریکی اڈے پر ہونے والے حملے کے بارے میں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ نہ صرف یہ کہ کوئی امریکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، بلکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کوئی قطری بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے امریکی حملوں کے بعد اپنی جوہری تنصیبات کی تباہی کے جواب میں باضابطہ طور پر ایک انتہائی کمزور ردعمل دیا ہے، جس کی ہمیں توقع تھی اور ہم نے اس کا بہت مؤثر طریقے سے دفاع کیا ہے۔ ایران نے کل 14 میزائل فائر کیے گئے جن میں سے 13 کو مار گرایا گیا اور 1 کوآزاد چھوڑ دیا گیا کیونکہ وہ خطرناک سمت میں نہیں جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کوئی امریکی زخمی یا ہلاک نہیں ہواہے  اور بمشکل ہی کوئی نقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران نے اپنے غصے کا اظہار مکمل کر لیا ہےاور امید ہے کہ اب مزید نفرت انگیزی نہیں ہو گی۔ میں ایران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں پہلے سے اطلاع دی، جس کی بدولت کوئی جان ضائع نہیں ہوئی اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔

امریکی صدرڈونلڈ  ٹرمپ نے کہا کہ شاید اب ایران خطے میں امن اور ہم آہنگی کی طرف بڑھ سکے اور میں جذبے سے اسرائیل کو بھی اس کی ترغیب دوں گا کہ وہ بھی ایسا ہی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے